وہاڑی،تھانہ دانیوال نے کارروائی کے دور ان موٹرسائیکل چوروں کاگروہ کر کے گرفتارمتعددموٹرسائیکل برآمد کرلئے

ہفتہ 18 اپریل 2020 23:53

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2020ء) تھانہ دانیوال نے کارروائی کے دور ان موٹرسائیکل چوروں کاگروہ کر کے گرفتارمتعددموٹرسائیکل برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وہاڑی بارکے ایک سینئرممبر کی سی ای او ہیلتھ کے دفتر سے موٹرسائیکل چوری ہوگئی سی سی ٹی وی کیمرہ کے ذریعے ملزم کی شناخت کی گئی اورجدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیاگیاگروہ کاسرغنہ وحیدجوئیہ6لاٹ کارہائشی ہے جبکہ ایک پرائیویٹ سکول کاسیکورٹی گارڈبھی ہے کافی عرصہ سے سی ای اوہیلتھ آفس اورڈی ایچ کیوہسپتال سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں تسلسل سے جاری تھیں گزشتہ روزبھی ڈسٹرکٹ بارکے سینئرممبرچودھری احسن ایڈووکیٹ سی ای اوہیلتھ آفس اپنے کام کے سلسلہ میں اپنے اپلائیڈ فار سی ڈی ہنڈاموٹرسائیکل پرآئے اورموٹرسائیل کاہینڈل لاک لگاکرآفس میں چلے گئے کچھ دیرکے بعدواپس جانے لگے توان کاموٹرسائیکل غائب تھاجس کومبینہ طورپرعادی موٹرسائیکل چوروحیدجوئیہ چراکرلے گیاسی ای اوآفس میں لگے کیمروں کے ذریعے ملزم کوٹریس کرکے تھانہ دانیوال کے ہاتھوں گرفتارکرادیاذرائع کے مطابق ملزم نے متعددموٹرسائیکلزچوری کرنے کااعتراف کرلیاپولیس تھانہ دانیوال نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر197/20درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے ایس ایچ اوکاکہناہے کہ ملزم سے مزیدانکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں