پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ سے پولیس حراست میں زخمی ہونے والے دو ڈاکو دم توڑ گئے

ہفتہ 30 مئی 2020 22:09

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) پولیس تھانہ صدروہاڑی کی حدودچک نمبر222ای بی کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کی پولیس پارٹی پرمبینہ فائرنگ سے پولیس حراست میں 2 ڈاکوشدید زخمی ہوگئے،ہسپتال منتقل کرنے کے دوران دونوں ڈاکو دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحافیوں کو بتایا کہ بوریوالا کے نواحی گاوں کے رہائشی سرفراز احمد اور افتخار نامی ملزمان پولیس تھانہ صدر میں جسمانی ریمانڈ پر تھے گزشتہ روز پولیس پارٹی چک نمبر 222ای بی سے ملزمان کی نشاندہی پر ریکوری کرکے واپس آرہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی فائرنگ سے پولیس حراست میں موجود دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی گاڑی کے ٹائر بھی برسٹ ہوگئے ملزمان کوزخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی13 سنگین مقدمات میں مطلوب تھے اور دوسرے اضلاع سے ملزمان کا ریکارڈ اکھٹا کیاجا رہا ہے ڈی ایس صدر نے بتایا کہ انہی ملزمان نے رمضان المبارک میں پولیس ملازم کے ساتھ دوران ڈکیتی اس کی رائفل بھی چھینی تھی ملزمان کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعدورثاء کے حوالہ کی جائیں گی۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں