وہاڑی،غیرت کے نام پر چھ بچوں کی ماں شوہر کے ہاتھوں قتل،ملزم گرفتار

جمعہ 2 اکتوبر 2020 23:49

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2020ء) وہاڑی کے تھانہ لڈن کی حدودموضع علی الدین میں غیرت کے نام پر چھ بچوں کی ماں شوہر نے قتل کر دی، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیا۔واقعات کے مطابق وہاڑی کے علاقہ تھانہ لڈن کی حدودمیں غیرت کے نام چھ بچوں کی ماں کو اس کے شوہرنے گلادباکرقتل کردیا۔

(جاری ہے)

اللہ دتہ شیخ نامی شخص نے چھ بچوں کی ماں اپنی بیوی لعلاں مائی کوگلہ دباکرقتل کردیا۔

پولیس تھانہ لڈن نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتولہ کی بہن کا کاکہناہے کہ ملزم اللہ دتہ نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر میری بہن کو ناحق قتل کیا ہے جس کو سخت سزاملنی چاہیے۔پولیس تھانہ لڈن نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیااورمزیدکاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں