وہاڑی،تھانہ ٹھینگی کے عقبی دروازہ سے موٹرسائیکل چوری ہوگیا

منگل 6 اکتوبر 2020 18:39

ْوہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) تھانہ ٹھینگی کے عقبی دروازہ سے ہنڈاموٹرسائیکل 125چوری ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق متروکا رہائشی شوکت علی تھانہ ٹھینگی کے متصل محکمہ انہارکے دفتر ضروری کام کے سلسلہ میں آیاتھااوراپنی موٹرسائیکل نمبری6917 ماڈل2018 ہنڈا125 برنگ سیاہ تھانہ کے گیٹ پرکھڑی کرکے دفترمیں چلاگیا جب واپس آیاتو موٹرسائیکل غائب تھی تھانہ ٹھینگی کے عقبی دروازے سے چورموٹرسائیکل لے اڑے تاحال پولیس کی طرف سے کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے عوامی اورسماجی حلقوں نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ تھانہ ٹھینگی کی حدودمیں چوریوں کی وارتیں نہ تھم سکی ہیں آئے روز چوریاں ہورہی ہیں علاقہ مکینوں نے کامران، شوکت،جبار،ابراہیم، ابوذرغفارنے احتجاج کرتے ہوئے آر پی اوملتان،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اورڈی پی اوسے فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں