وہاڑی ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،سوڈا واٹر،بیکری مصنوعات،مصالحہ جات ودیگر دیگرناقص اشیاء کی فروخت پر 4فوڈپوانٹس سیل

منگل 6 اکتوبر 2020 18:39

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف مقامات پرکاروائیاں،سوڈا واٹر،بیکری مصنوعات،مصالحہ جات سمیت دیگرخوراک کی چیکنگ ناقص اشیاء خوردنی فروخت کرنے پر4فوڈپوانٹس سیل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے وہاڑی شہراور گردونواح میں ملاوٹ مافیاکے خلاف بڑی کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی حکام نے مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران ناقص اجزاء استعمال کرنے پر102لیٹرسوڈاواٹر،1083ساشے گٹکا،100کلومرچ پاؤڈر،15کلوکلونجی،15کلوسرکہ تلف کیاگیاڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق فوڈاتھارٹی کی کاروائیوں کے دوران 15لیٹر ریسنڈآئل بھی برآمدکرلیاجبکہ سوڈاواٹر چیکنگ کے دوران ناصرسوڈاواٹر،اقبال سوڈاواٹرکو دوسری کمپنیوں کے نام پر بوتلوں کی جعلی لیبلنگ کرنے پرسیل کردیا گیا،یوسف بیکرزوہاڑی کوگندی مشینری کے استعمال،ڈی ایم فوڈزکودوسری کمپنیزکے نام پربرانڈنگ کرنے اور زائدالمیعاداشیاء فروخت کرنے پرسیل کیاگیاڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کاکہناہے کہ خوراک کے کاروبارسے منسلک تمام افرادپنجاب پیور فوڈریگولیشن پرعمل کریں انہوں نے کہا کہ جعلسازوں اورممنوعہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں