وہاڑی،5مسلح ڈاکوؤں کا محنت کش کے گھردھاوا،شورواویلاکرنے پرڈاکوفائرنگ کرتے ہوئے فرار، خاتون زخمی

بدھ 14 اکتوبر 2020 17:34

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) پولیس تھانہ لڈن کی حدودکوٹ غلام قادر میں5مسلح ڈاکوؤں کا محنت کش کے گھردھاوا،شورواویلاکرنے پرڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار،فائرنگ سے خاتون زخمی،اہل علاقہ نے ایک ڈاکوپکڑلیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق وہاڑی پولیس تھانہ لڈن کی حدودکوٹ غلام قادرمیں5مسلح ڈاکومحنت کش علی حیدرکے گھرگھس گئے لواحقین کے مطابق ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپراہلخانہ کوایک کمرے میں بندکردیابچوں اورخواتین کے شورواویلا کرنے پردیگراہل علاقہ موقع پرپہنچے توڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کرم الہی نامی خاتون زخمی ہوگئی جبکہ اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کاتعاقب کرکے ایک ڈاکوکوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیاپولیس تھانہ لڈن نے کاروائی شروع کردی جبکہ زخمی خاتون کرم الہی کوعلاج کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیامتاثرین نے دیگرملزمان کی گرفتاری اورانصاف کی فراہمی کامطالبہ کیاہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں