وہاڑی ،شہر اور گردونواح میں ڈاکو سرگرم،شہری قیمتی سامان ،زیورات اور نقدی سے محروم

بدھ 14 اکتوبر 2020 23:52

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) پولیس تھانہ لڈن کی حدودکوٹ غلام قادر میں5مسلح ڈاکوں نے محنت کش کے گھرپر دھاوابول دیا،شورواویلاکرنے پرڈاکوفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی،اہل علاقہ نے ایک ڈاکوپکڑلیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق وہاڑی پولیس تھانہ لڈن کی حدودکوٹ غلام قادرمیں5مسلح ڈاکومحنت کش علی حیدرکے گھرگھس گئے لواحقین کے مطابق ڈاکوں نے اسلحہ کے زورپراہلخانہ کوایک کمرے میں بندکردیابچوں اورخواتین کے شورواویلا کرنے پردیگراہل علاقہ موقع پرپہنچے توڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ڈاکوں کی فائرنگ سے کرم الہی نامی خاتون زخمی ہوگئی جبکہ اہل علاقہ نے ڈاکوں کاتعاقب کرکے ایک ڈاکوکوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیاپولیس تھانہ لڈن نے کاروائی شروع کردی جبکہ زخمی خاتون کرم الہی کوعلاج کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیامتاثرین نے دیگرملزمان کی گرفتاری اورانصاف کی فراہمی کامطالبہ کیاہے دریں اثناء گزشتہ روز 4کار سوارمسلح ڈاکوشرقی کالونی کے رہائشی ایازمحمودکے گھرگھس کراسلحہ کے زورپر80ہزار روپے سے زائدنقدی اوردوتولہ سونا کے زیورات لوٹ کرفرارہوگئے گھرمیں موجود معصوم بچے ڈاکوں کے خوف سے بری طرح متاثرہوئے متاثرہ شہری ایازمحمود کی کال پرپولیس تھانہ دانیوال نے کارروائی شروع کردی تاہم شہرکے پوش علاقہ میں دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی پرشہریوں نے غم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی پرسوال اٹھایااورحکام بالا سے فوری طورپربڑھتی ہوئی وارداتوں پرقابوپانے کامطالبہ کیاہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں