حکومت عوام کی فلاح وبہبوداوران کی زندگیاں آسان بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، طاہراقبال چوہدری

عمران خان کے ویڑن کے مطابق دوردرازعلاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف

منگل 15 دسمبر 2020 22:19

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنمارکن قومی اسمبلی طاہراقبال چوہدری نے کہاہے کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبوداوران کی زندگیاں آسان بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے عمران خان کے ویڑن کے مطابق دوردرازعلاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے مقامی بستیوں کو بجلی کی فراہمی اسی سلسلہ کی کڑی ہے اپوزیشن جتنے مرضی منفی حربے استعمال کرلے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے چک نمبر62ڈبلیو بی بستی عبدالخالق آرائیں والی میں بجلی فراہمی منصوبہ کاافتتاح کرتے ہوئے کیااس موقع پرحاجی انجم نوازبھارہ،ملک نجم بھارہ،سجادخان کھچی،راناعارف،محمدفاروق چوہدری،حافظ عبدالقیوم،عبدالرحمان،عبدالنوید،محمد سعید،حافظ ارشاد،راو حفیظ،چوہدری سعید سمیت دیگربھی موجودتھے ایم این اے طاہراقبال چوہدری کاکہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات میں ملک کی باگ ڈورسنبھالنی اب آہستہ آہستہ ملکی معیشت بہتری کی طرف رواں دواں ہے اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت کوکسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہے حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کوکوروناسے بچائے جائے لیکن یہ بات اپوزیشن کوسمجھ نہیں آرہی جوکہ انتہائی افسوس کی بات ہے طاہراقبال چوہدری نے بلب جلاکربجلی منصوبہ کاافتتاح کیابجلی منصوبہ سے بستی عبدالخالق آرائیں سمیت دیگرنواحی بستیوں کوبھی بجلی کی سہولت میسرہوگی آخرمیں حافظ ارشادنے ملکی سلامتی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعاکروائی اس موقع پراہل علاقہ نے بجلی فراہم کرنے پرایم این اے طاہراقبال چوہدری کاشکریہ اداکیااہل علاقہ نے وزیراعظم عمران خان ،پی ٹی آئی اورطاہراقبال چوہدری زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں