وہاڑی، سخت سردی کے ساتھ شدید دھند کا راج،حد نگاہ15میٹر سے بھی کم رہ گئی ،نظام زندگی بری طرح متاثر

بدھ 16 دسمبر 2020 19:54

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2020ء) شہر اور گردونواح میں سخت سردی کے ساتھ شدید دھند کا راج،حد نگاہ15میٹر سے بھی کم رہ گئی سخت سردی کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا روزمرہ کے معمولات میں تبدیلی دیکھنے میں آئی شہر اور گردونواح میں کم سے کم درجہ حرارت 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا سخت سردی کے باعث لنڈا بازاروں کی رونقیں بھی بحال ہوگئیں بڑی تعداد میں لوگ اپنے لئے گرم کپڑے خریدتے دکھائی دیئے سردی بڑھتے ہی کوئلہ اور لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتیں بھی کئی گنا بڑھ گئیں جس سے عام شہری بری طرح متاثر ہوئے ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز مزید سخت سردی اور دھند رہنے کا امکان ہی ۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں