وہاڑی ،خوراک تیاری میں مضرصحت اجزاء کی ملاوٹ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گرائنڈنگ یونٹ سمیت4 فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے

جمعہ 8 جنوری 2021 19:51

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) وہاڑی میں فوڈاتھارٹی کی کاروائیاں خوراک کی تیاری میں مضرصحت اجزاء کی ملاوٹ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گرائنڈنگ یونٹ سمیت4 فوڈ پوائنٹس سیل،116فوڈ یونٹس کوبہتری لانے کے نوٹسزجاری۔تفصیل کے مطابق وہاڑی میں فوڈاتھارٹی کی کاروائیاں خوراک کی تیاری میں مضرصحت اجزاء کی ملاوٹ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گرائنڈنگ یونٹ سمیت4 فوڈ پوائنٹس سیل،116فوڈ یونٹس کوبہتری لانے کے نوٹسزجاری کئے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق جن فوڈپوائنٹس کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ان میں عنایہ فوڈزگرائنڈنگ یونٹ کوسرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ کرنے پرسیل۔ناقابل سراغ مصالحہ جات کی موجودگی اورمس برانڈنگ کرنے پریونٹ کوسربمہر کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس طرح بیکری مصنوعات کی تیاری میں کھلے،ناقابل سراغ کیمیکل کے استعمال پرنیوشیریں محل بیکرزکوسیل کیاگیاپروڈکشن ایریامیں سگریٹ نوشی کرنے اورحشرات کی موجودگی پرسیل کیا گیاجبکہ الحنیف بیکرزاینڈسویٹس کومٹھائی کی تیاری میں کھلے ناقص اجزاء کے استعمال پرسربمہر کردیاگیانمکوکی تیاری اورفرائنگ کے لیے رینسڈآئل کے استعمال پرظفرنمکویونٹ سربمہرکردیاانہوں نے مزیدبتایاکہ خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ آئل،میٹھاسوڈااورکھلے مصالحہ جات کااستعمال کیاجارہاتھا200 کلومیدہ،30 لٹررینسڈآئل اور150کلوتیارنمکوبرآمد کرلی گئی رفاقت علی نسوآنہ کاکہناتھاکہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کے تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

غیرمعیاری خوراک فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں