وہاڑی ،10دسمبرسے نہریں بند،بھل صفائی شروع نہ ہوسکی،کسان ،کاشتکارپریشان، جلد صفائی کرانے کامطالبہ

جمعہ 8 جنوری 2021 19:51

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) زرعی زمین میں فصلوں کوبلاروک ٹوک نہری پانی فراہم کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے ہرسال ایک تقریباًماہ کیلئے نہروں میں پانی بندکرکے بھل صفائی اورسالانہ مرمت کی جاتی ہے ضلع وہاڑی میں بھی 10دسمبرسے نہریں بندتوکردی گئی ہیں لیکن تاحال ان میں بھل صفائی شروع نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کسان اورکاشتکارپریشان ہے کسانوں کاجلد بھل صفائی کرانے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق قیام پاکستان سے قبل سے یہ سلسلہ چلاآرہاہے ہے کہ زرعی زمینوں کوسیراب کرنے کیلئے وجودمیں لایاگیانظام بہترسے بہتراندازمیں چلانے کیلئے ہرسال تقریباایک ماہ کیلئے تمام نہروں میں پانی بندکردیاجاتاہے اورمحکمہ انہاربھل صفائی مہم شروع کرتاہے جس مہم میں کسان اورزمینداربھی ان کے ساتھ تعاون میں پیش پیش ہوتے ہیں امسال بھی حسب سابق10دسمبرسے نہروں کی بندش توکردی گئی ہے لیکن ضلع وہاڑی کی بیشترنہروں اورراجباہوں کی بھل صفائی یامرمت تاحال شروع نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کسانوں کی تفتیش میں اضافہ ہورہاہے کیونکہ گندم کی فصل کاشت تقریبامکمل ہوچکی ہے اگنے کے بعداس کوپانی کی ضرورت ہوتی ہے بروقت پہلاپانی نہ ملنے کی وجہ سے فصل کوپانی لیٹ ہوجائے تواس سے فصل کی بڑھوتی میں رکاوٹ پیداہونے کے ساتھ ساتھ فصل کی اوسط مقداربھی بہت کم ہوجاتی ہے اس کے علاوہ دیگرفصلوں کیلئے بھی پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے کسانوں کاکہناہے کہ نہروں کاپانی نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں ٹیوب ویل کے پانی پرانحصارکرناپڑتاہے لیکن ٹیوب ویل کے پانی میں وہ طاقت اورکوالٹی نہیں ہوتی جونہری پانی میں ہوتی ہے اس کے علاوہ مہنگی بجلی کی وجہ سے ٹیوب ویل کاپانی بہت مہنگاثابت ہوتاہے جوکہ چھوٹاکسان اورزمینداراپنی فصلوں کولگانے میں دشواری محسوس کرتاہے کسانوں نے وزیراعلی پنجاب،صوبائی وزیرآب پاشی اورصوبائی وزیرزراعت سے مطالبہ کیاہے کہ نہروں اورراجباہوں کی بھل صفائی جلدسے جلدمکمل کی جائے تاکہ ہمیں اپنی فصلوں کیلئے بروقت پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں