آٹا بحران شروع ،سمگلنگ یاناقص منصوبہ بندی ،آٹے کا دوبارہ اٹھتاہوابحران سنگین شکل اختیارکرنے لگا

شہری علاقوں میں آٹاکے حصول کیلئے اصل شناختی کارڈلازم قرار،دیہی علاقوں میں سپلائی بندعوام پریشان

بدھ 3 فروری 2021 22:21

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2021ء) آٹے کا دوبارہ اٹھتاہوابحران سنگین شکل اختیارکرنے لگا،شہری علاقوں میں آٹاکے حصول کیلئے اصل شناختی کارڈلازم قرارجبکہ دیہی علاقوں میں سپلائی بندہونے سے عوام پریشان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محکمہ خوراک کے افسران اوراورضلعی انتظامیہ ضلع میں آٹاکے بحران سے یکسرانکاری ہیں لیکن حقیقت میں دیہی اورشہری علاقوں میں آٹاکی دستیابی دن بدن بدترین صورتحال اختیارکرتی جا رہی ہے اس وقت ضرورتمندافرادآٹاکے حصول کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں انتظامیہ اورمحکمہ فوڈکی طرف سے آٹاکی عام اوروافرمقدارمیں گندم دستیابی کے تمام دعوے جھوٹ اورفریب ثابت ہورہے ہیں کیونکہ کئی کئی روزتک عوام کوآٹانہیں ملتااگرکسی جگہ سے دستاب ہوبھی جائے توایک روزپہلے نام لکھواناپڑتاہے اگلے روزآٹادیاجاتاہے شہری علاقوں میں آٹاکے سیل پوائنٹ پراصل شناختی کارڈکی شرط عائدکردی گئی ہے دیہی علاقوں میں مزدورپیشہ لوگوں کیلئے آٹاکاحصول ناممکن بنادیاگیاہے شہریوں غلام رسول،عبدالرشید،اللہ دتہ صابر،عقیل احمد،ربنواز،غلام مجتبی،محمدعرفان،محمدآصف نے صحافیوں کوبتایاکہ صرف20تھیلے سیل پوائنٹ پرسفارشی لوگوں کودے دیئے جا تے ہیں باقی لوگ 2500روپے فی من آٹاخریدنے پرمجبورہیں جس سے لگتاہے کہ آٹابیرون ملک افغان بارڈرکے ذریعے سمگل کیاجارہاہے اورانہیں کوئی پوچھنے والانہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں