بورے والا: کار کی ٹرک سے ٹکر، 8 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں،لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل

جمعرات 1 اپریل 2021 14:16

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2021ء) بورے والا میں لڈن روڈ پر نواحی گائوں 463 ای بی کے قریب مسافر کار تیز رفتاری کی باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں،لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ لڈن روڈ پر نواحی گائوں 463 ای بی کے قریب پیش آیا ہے جہاں مسافر کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک کے نیچے جا گھسی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے کار اور ٹرک کی باڈیز کاٹ کر مسافروں کی پھنسی ہوئی لاشوں کو نکالا اور انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، کار میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لڈن سے لاہور جا رہے تھے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کار ڈرائیور محمد جہانگیر ولد فیاض احمد موضع علی الدین لڈن، شہریار، مہوش زوجہ محمد عمران، احمد ولد جہانگیر عمر 4 سال، علی ولد جہانگیر عمر 7 ماہ، ماریہ دختر جہانگیر عمر 6 سال، سوہا اور بلو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بورے والا کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں