تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہددولتانہ کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی ،48 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروالی

اتوار 4 اپریل 2021 20:00

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2021ء) اینٹی کرپشن حکام نے وہاڑی میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ سے 48 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروالی۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ 15 سال سے محکمہ آبپاشی کی 48 ایکڑ اراضی پر قابض تھے۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے ریفرنس پر مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس کی مدد سے اراضی واگزار کروا کے محکمہ آبپاشی کے حوالے کر دی گئی، اراضی پر کھڑی فصلیں بھی بحق سرکار ضبط کرلی گئیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں