لائن سپریٹنڈنٹ کے جاں بحق ہونے کے بعد ملازمین کا دھرنا

پیر 19 اپریل 2021 23:58

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) ایف آئی اے ملتان کی حراست میں وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ ضیاء الحق کے جاں بحق ہونے کے بعدضلع بھرکے واپڈاملازمین نے واپڈاکمپلیکس میں احتجاجی دھرنادیاجس کی قیادت واپڈاہائیڈرویونین کے زونل چیئرمین شاہدباری چوہان نے کی اس موقع پرزونل سیکرٹری اظہراقبال آزاد،ڈویڑنل چیئرمین سرفرازجھیڈو,وائس چیئرمین ڈویژنل وہاڑی منظوراحمدگجر،ڈویڑنل چیئرمین بوریوالہ انوربھٹی،ڈویڑنل چیئرمین میلسی عمران بشیر،عابدحسین چیئرمین ٹھینگی سب ڈویڑن،راؤ آصف جوائنٹ سیکرٹری،عبدالستارمیٹرریڈر سیکرٹری ڈویژن اورسینکڑوں واپڈاملازمین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایف آئی اے ملتان کی حراست میں وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ ضیاء الحق کے جاں بحق ہونے کے بعدضلع بھرکے واپڈاملازمین سراپااحتجاج ہیں واپڈایونین کے زونل چیئرمین شاہدباری چوہان نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لائن سپریٹنڈنٹ ضیاء الحق پربلاجوازاورجھوٹی ایف آئی آردرج کی گئی ایف آئی اے کے افسران کی طرف سے ذہنی دباؤکی وجہ سے ان کادوران حراست ہی انتقال ہوگیاجو واپڈاپردھبہ ہے ہمارے افسران نے بھی ملازمین کے لئے کوئی کردارادانہیں کیاانہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں جوبھی سرکاری افسران ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے اگرہمارے مطالبات نہ مانے گئے توسڑکوں پراحتجاج ہوگااورضلع بھرکی مکمل بجلی بندکرنے پربھی مجبورہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں