وہاڑی میں شوہر نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا

بدھ 1 ستمبر 2021 22:53

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2021ء) وہاڑی میں شوہر نے گھریلو تنازع پر بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق وہاڑی میں تھانہ صدر کے علاقے 30 ڈبلیو بی کی بستی ٹاوریاں والا میں گھریلو ناچاقی پر خاوند عمر زمان نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی اور تین معصوم بچوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی تحویل میں لے لیا ہے، ڈی پی او وہاڑی امیرعبداللّٰہ خان نیازی ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں کی شناخت بیوی شہناز، 8 سالہ بیٹی سمیرا، 6 سالہ بیٹا زین اور 3 سالہ بیٹی شانزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں