خدمت آپکی دہلیز پر کے تحت ہفتہ نکاسی و آب کا آغاز کر دیا گیا ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 11 ستمبر 2021 20:42

وہاڑی ۔11ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام  خدمت آپکی دہلیز پر  کے تیسرے مر حلے کے دوسرے ہفتہ نکاسی و آب کا آغاز کر دیا گیا ہے ، دوسرا ہفتہ نکاسی و آب 12ستمبر 2021ء تک جار ی رہے گا جس میں دلدل یا کھڑے پانی کو نکالا جارہا ہے، سیوریج، نالوں، نکاسی وآب کے پائیوں کی صفائی اور مین ہولز پر ڈھکن لگائے جا رہے ہیں اور پبلک ٹوائلٹس کی صفائی کی جا رہی ہے، شہری اپنے بنیادی مسائل کے حل کے حوالے سے خدمت ایپ پر شکایات کا اندراج کریں ،میونسپل کمیٹیز اور تحصیل کونسلزکا عملہ فوری میونسپل سروسز فراہم کرے گا،  وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام خدمت آپکی دہلیز کو عوام میں پذایرئی ملی ہے اور عوام کی طرف سے سراہا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹیز و تحصیل کونسلز کے افسران و ملازمین عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں،  عوام کو بہترین میونسپل سر وسز فراہم کر کے ان کی مشکلات کو کم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں