8انتخابات کی طرح متوقع قومی انتخابات چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو1977کی یادتازہ کردیں گے، اسلم غوری

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی آڑمیں دھاندلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،پڑوسی ملک افغانستان میں مثبت تبدیلی سے وطنِ عزیزمیں بھی دینی سیاست تواناہوگی ،بیان

اتوار 12 ستمبر 2021 17:25

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) مرکزی ترجمان جمعیت علماء اسلام(ف)محمداسلم غوری نے کہاہے کہ2018انتخابات کی طرح متوقع قومی انتخابات چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو1977کی یادتازہ کردیں گے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی آڑمیں دھاندلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔وہ گذشتہ روزدورہ وہاڑی کے موقع پراپنے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ اوربعدازاں ضلعی رکن جنرل کونسل جے یوآئی ڈاکٹرجہانگیر شاہ کے والدکی بیمارپرسی کے بعدصحافیوں سے گفتگوکررہے تھے اس موقع پررکن مرکزی جنرل کونسل راناتصورعلی ایڈووکیٹ،سابق امیدوارقومی اسمبلی قاری شاہین اقبال قصوری،قاری محفوظ احمدقاسمی،مولاناعمیرشاہین،قاری فہد،مولانا غلام مرتضیٰ،مولانا نعمان گل،حافظ محمدصدیق،مولانا عطاء الرحمن ساقی،شاعرجمعیت عبدالعزیزانجم،قاری عبدالشکور،محمدشاہدرانا،زاہدمحمود،ڈاکٹراسامہ جہانگیر،اسداللہ چوہان،طالب علم رہنماسرداردانش حبیب ججہ ودیگربھی موجود تھے مرکزی ترجمان محمداسلم غوری کاکہناتھاکہ تبدیلی سرکارخارجہ سے لیکرداخلہ امورمملکت تک چلانے میں بری طرح ناکام ہے موجودہ حکومت کے آج خطہ کے کسی پڑوسی ملک سے خوشگوارتعلقات کی عدم موجودگی اس بات کی غمازہے سفارتی محاذپرحکومتی ناکامی کی کھلی تصویرہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جس روزاقتدارسے ہٹے یاہٹائے گئے توان کی ہوشرباء کرپشن کی جوداستانیں منظرعام پرآئینگی اس سے پوری قوم پرسکتہ طاری ہوجائیگاانہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان میں مثبت تبدیلی سے وطنِ عزیزمیں بھی دینی سیاست تواناہوگی انہوں نے دعویٰ کیاکہ علماء کی سیاست کاہمیشہ بالادست قوتوں نے راستہ روکاہے فیٹف قوانین کی ہوبہوعملداری سے وطنِ عزیزکی معاشرت کوگدلاکرنے کی کوشش کی جارہی ہے متنازعہ حقوق نسواں بل کے نام پرمشرقی تہذیب کوروندناسماج دشمنی ہے ان کاکہناتھابلاول زرداری کی بچگانہ سیاست نے پی ڈی ایم کونقصان پہنچایاہے ہمیں بھی اپنے اصولی مؤقف سے ہٹنے پرپٴْرکشش سیاسی پیکیجزپیش کئے گئے لیکن ہمارے قدم تونہیں ڈگمگائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جمعیت کی قیادت پرکرپشن کے داغوں کی ناکامی کے بعدپارٹی میں انتشارپھیلانے کاحربہ آزمایاگیالیکن ہم اس میں بھی سرخروہوکرنکلے اورجمعیت پہلے سے زیادہ مضبوط اندازمیں قائدجمعیت مولانافضل الرحمان کی قیادت میں میدان سیاست میں حکومتی ناکامیوں اورحکومتی عوام دشمنیوں کے پول کھول رہی ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں