نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس اور شان میں گستاخی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری

جمعرات 28 اکتوبر 2021 19:24

وہاڑی۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری اور ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایمان اس وقت مکمل نہیں ہو سکتا جب تک نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کو جان، مال،عزت و آبرو سے مقدم نہ رکھیں، بحیثیت مسلمان ہمیں نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور تعلیمات پر عمل کرنا ہے نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے ریاست چلانے کیلئے ہم سب کا ایک فکر اور نظریہ پر اکٹھا ہونا ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے پوری دنیا کو باور کرایا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس اور شان میں گستاخی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیر اعظم عمران خان ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے مسئلہ کو اقوام متحدہ تک لے کر گئے پہلی دفعہ وزیر اعظم کی طرف سے دفاع ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے ختم نبوت ؐ اتھارٹی قائم کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور پاکستان اسلام کے نظریہ پر قائم ہے اور ہماری سوچ، عقیدہ اور فکر اسلام پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ سرکاری سطح پر عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی جو ش و جذبے سے منایا گیاجس میں پنجاب بھر کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز، محافل میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم، محافل نعت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم، نعتیہ مشاعروں کا انعقاد کیا گیا جس پر شہر شہر، گلی گلی میں نام محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی گونج سنائی دیتی رہی اور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے بھر پور عقیدت کا اظہار کیا گیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر مبین الہی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی بھی موجود تھے۔


وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں