ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا اجلاس

منگل 7 دسمبر 2021 18:38

وہاڑی۔7دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 07 دسمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا اجلاس ۔ اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے حوالے سے مختلف معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وہاڑی کو ایک مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ہسپتال کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ یہاں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پر یشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں