وہاڑی، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی قیادت میں انسداد بدعنوا نی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 19:26

وہاڑی۔9دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 09 دسمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی قیادت میں انسداد بدعنوا نی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی واک ڈی سی آفس سے وی چوک تک نکالی گئی جس میں اے ڈ ی سی ریونیو اشفاق الرحمن خان، ڈپٹی ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن غضنفر طفیل کمبوہ، اے سی وہاڑی سید وسیم حسن،سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شاہد نذیر وڑائچ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز میاں اطہر، پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج ڈاکٹر صفدر رانا، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عاصم ہدایت، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد شاہد اقبال چوہدری، صدر بار ایسو سی ایشن چوہدری ندیم اکرم پرویز، سماجی کارکن نوشین ملک دیگر افسران، ملازمین، طلبا،اساتذہ اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آگاہی واک کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے پلے کارڈز اور بینرز پر مہذب معاشرے کرپشن سے پاک ہوتے ہیں، کرپشن سے انکار،کرپشن معاشرے کیلئے زہر قاتل کے نعرے درج تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ اینٹی کرپشن ڈے منانے کا مقصد عوام میں بدعنوانی کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے کرپشن ایک ناسور ہے جس سے معاشرے بری طرح متاثر ہوتے ہیں خود احتسابی سے ہی کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے کرپشن کے خاتمہ کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژ ن کے مطابق کرپشن کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں کرپشن ترقی کی راہ میں بڑی ایک رکاوٹ ہے بدعنوانی معاشرے کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں