وہاڑی، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 30 دسمبر 2021 21:59

وہاڑی۔30دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 30 دسمبر2021ء):ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ ہائی وے ڈویژن وہاڑی کی 6ارب 90کروڑ 30لاکھ روپے مالیت کی 60سکیموں میں سے 19سکیموں پر کام مکمل ہو چکا ہے باقی پر کام جاری ہے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کی ایک ارب 20کروڑ 27لاکھ روپے کی 35سکیموں میں 7سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں کمیو نٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز IIIکے تحت 30کروڑ روپے مالیت کی 37سکیموں میں سے 19سکیموں پر کام مکمل ہو چکا ہے باقی پر کام جاری ہے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 12کروڑ 80لاکھ روپے مالیت سے 2سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں بلڈنگ سیکٹر 19کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کی 5سکیموں پر کام جاری ہے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ایک ارب 27کروڑ 58لاکھ 14ہزار روپے کی 20نئی سکیموں پر کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر محمد خضرا فضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے کوالٹی اور شفافیت پر خصو صی توجہ دی جائے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام جلد ترقیاتی کاموں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اعجاز حسین، ایکسئین ہائی وے عمیر لطیف،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایس ڈی او بلڈنگ محمد موسی، اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ انوار احمد اوردیگر افسران موجود تھے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں