وہاڑی، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نو ٹیفکیشن جاری

منگل 18 جنوری 2022 18:49

وہاڑی۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔18 جنوری2022ء) :ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق آٹے کا تھیلا 20کلوگرام 1100، آٹے کا تھیلا 10کلوگرام 550، چاول باسمتی کرنل کچی نیا 131، چاول باسمتی کرنل پکی 131، چاول اری 54، دال چنا موٹی 147، دال چنا باریک 141، دال مسور موٹی 195، دال ماش بغیر دھلی ہوئی برما 225، دال ماش دھلی ہوئی چمن 242، دال مونگ 139، چنا سفید موٹا لوکل 204، چنا سفید باریک لوکل 185، بیسن 145، سوجی، میدہ 74، دہی 85، گوشت چھوٹا 850، گوشت بڑا 450روپے فی کلوگرام، دودھ فی لیٹر 80، روٹی تندوری سو گرام 7، نان تندوری 110گرام 12روپے مقرر کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ سبزی و پھل و دیگر اشیاء مارکیٹ کمیٹی کے روزمرہ کی بنیادی پر جاری کر دہ ریٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں گے کوئی بھی دکاندار مقررہ نرخ سے زائد وصول نہیں کرے گا دکاندار ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں خلاف ورزی کرنے پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں