وہاڑی ، ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کا گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لڈن کے امتحانی سنٹر کا دورہ

ہفتہ 14 مئی 2022 23:46

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول لڈن کے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا اورمیٹرک کے امتحانات کے انعقاد کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ امتحانی سنٹر کے انتظام کو احسن انداز سے چلایا جائے ،کسی بھی قسم کی بد نظمی نہیں ہونی چاہیے ،بوٹی مافیا کا مکمل خاتمہ کیا جائے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کی صحیح خطوط پر تعلیم وتربیت کرسکیں ،انتظامی افسران باقاعدگی سے امتحانی مراکز کے وزٹ کررہے ہیں تاکہ کسی قسم کے مسائل پیدا نہ ہوں اور امتحانات کا انعقاد اچھے طریقے سے جاری رہے۔

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو سیف اللہ ساجد،ا ے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی اور اے سی وہاڑی سید وسیم حسن بھی موجود تھے۔ \378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں