علاج کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیووہاڑی

منگل 17 مئی 2022 23:43

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ علاج کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، لائسنس کے بغیر ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز فوری سیل کرکے مقدمات درج کرائے جائیں، ضلع میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کی روک تھام کیلئے ڈرگ انسپکٹرز اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں ،اتائیوں کے خلاف آپریشن کو نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ معاشرے سے اس منفی عمل کا خاتمہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈرگ انسپکٹر روبینہ تاج، ڈاکٹر احمد نواز اور دیگر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نےمزید کہا کہ میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن موجود ہونا چاہیے۔ زائد المعیاد،جعلی وغیر معیاری ادویات فروخت،ادویات کی حفاظت کیلئے ضروری انتظامات نہ کرنے اورخرید وفروخت کاریکارڈ نہ رکھنے سمیت قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب میڈیکل سٹورز/ کلینکس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں