راہگیروں اور شہریوں کیلئے ٹھنڈے پانی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

منگل 17 مئی 2022 23:43

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطا بق راہگیروں اور شہریوں کیلئے ٹھنڈے پانی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے وہاڑی، بوریوالا اور میلسی تینوں شہروں کے اہم چوکوں،شاہراؤں اور مارکیٹس میں پینے کے ٹھنڈنے پانی کی ٹینکیاں رکھوا دی گئیں ہیں تاکہ راہگیر شہریوں کو گرمی کی شدت میں ٹھنڈے پانی کے حصول میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے مزید کہا کہ شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اگر باہر نکلیں تو احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی ہدایت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا بلاول علی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی غلام مصطفی نے اپنی اپنی تحصیلوں میں ٹھنڈے پانی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور خود جا کر ٹھنڈے پانی کی ٹینکیوں کو چیک کیا اور خود بھی ان ٹینکیوں سے پانی پیا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں