وہاڑی ،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم کا سول ڈیفنس رولز پر عملدرآمد کرانے کیلئے بوریوالا میں مختلف ایل پی جی دکانوں کا دورہ

بدھ 18 مئی 2022 21:09

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم نے سول ڈیفنس رولز پر عملدرآمد کرانے کیلئے بوریوالا میں مختلف ایل پی جی دکانوں کا دورہ کیا اورفائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر 11ایل پی جی شاپس کے خلاف چالان مرتب کرکے متعلقہ عدالت سول جج /اسپیشل مجسٹریٹ بھجوائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی نے کہا کہ ایل پی جی دکانوں کے مالکان فائر سیفٹی انتظامات کو مکمل کریں ،انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،جو بھی دکاندار سول ڈیفنس رولز کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں