وہاڑی،حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ضلع وہاڑی میں صاف پنجاب مہم کا افتتاح کرکے آغاز کر دیا

بدھ 18 مئی 2022 21:09

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ضلع وہاڑی میں صاف پنجاب مہم کا افتتاح کرکے آغاز کر دیا ۔اس موقع پر صاف پنجاب آگاہی مہم کے حوالے سے واک کا انعقاد بھی کیا گیا ۔صاف پنجاب آگاہی مہم واک ڈی سی کمپلیکس سے وی چوک تک نکالی گئی صاف پنجاب آگاہی مہم کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کی۔

(جاری ہے)

واک میں اے ڈی سی ریونیو سیف اللہ ساجد، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن دیگر ضلعی افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ضلع وہاڑی میں محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصو صی مہم 4 ماہ تک چلائی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تینوں تحصیلوں وہاڑی، بوریوالا اور میلسی میں کچرے کے ڈھیروں کو ہٹا یا جا رہا ہے اور ٹھوس فضلہ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں