بچوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے بچانا اولین ترجیح ہے ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

پیر 23 مئی 2022 17:32

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی میا ں محمد رفیق احسن نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو جیسی موذی مرض سے بچانا اولین ترجیح ہے جس کیلئے انسداد پولیو ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں احسن اندا زمیں ادا کریں اور 5سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں تاکہ انسداد پولیو مہم کے مقر ر کردہ ٹارگٹ کو پورا کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم 27مئی تک جاری رہے گی ضلع وہاڑی میں انسداد پولیومہم کے دوران 6 لاکھ 9 ہزار373 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے جس کیلئے 1718 ٹیمیں پولیو کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دے رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سپروائزر انسداد پولیو ٹیموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں