وہاڑی ،ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید کااسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ریڑھی بازار اور کریانہ کی دوکانوں کا دورہ

جمعرات 9 جون 2022 23:05

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2022ء) ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن کے ہمراہ ریڑھی بازار اور کریانہ کی مختلف دوکانوں کا دورہ کیا ۔انہوں نے اشیاء ضروریہ، پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں اور ریٹ لسٹوں کا نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

میاں ثاقب خورشید نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے دی گئی سبسڈی پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے ،دوکاندار سبسڈی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں تعاون کریں تاکہ عوام کو روز مرہ زندگی کی اشیاء خوردونوش خریدنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے اس موقع پر کہا کہ دوکاندار گراں فروشی سے اجتناب کریں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جو بھی دوکاندار گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کا مرتکب پایاگیا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد،صدر کریانہ ایسو سی ایشن محمد اسلم مدنی،راؤ اسحاق اور دیگر موجود تھے۔\378

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں