وہاڑی، ڈپٹی کمشنر کا پپلی اڈا اور پل 48کے علاقوں میں کھاد کے وئیر ہاؤسز اور سیلز پوائنٹس کا دورہ

ہفتہ 11 جون 2022 17:47

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے پپلی اڈا اور پل 48کے علاقوں میں کھاد کے وئیر ہاؤسز اور سیلز پوائنٹس کا دورہ کیا ۔انہوں نے کھاد کے وئیر ہاؤس پر سٹاک اور سیلز پوائنٹس پر کیش میمو، سٹاک رجسٹر اور ریکارڈ کو چیک کیا، کھاد کی فراہمی کا جائزہ لیا اور کھاد ڈیلرز کو تمام ریکارڈ بہترین انداز میں مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھاد ڈیلرز یوریا کھاد سرکاری نرخ 1850روپے میں فراہمی یقینی بنائیں، کاشتکاروں کو کھاد کی بروقت فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کا رلارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کھاد کے حصول کیلئے کسان کارڈ، فرد ملکیت، گرداوری، شناختی کارڈ اور ٹھیکیدار سٹام پپیرز ہمراہ لائیں تاکہ کاشتکاروں کو کھاد خریدنے کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ان کھاد سیلز پوائنٹس پر محکمہ ریونیو، زراعت اور لوکل گورنمنٹ کا عملہ موجود پایا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف بھی موجود تھے۔\378

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں