وہاڑی،ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد

منگل 14 جون 2022 00:15

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن کی زیرصدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر کہا کہ سبزیوں اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل کمی آرہی ہے، متعلقہ محکمے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مسلسل فیلڈ میں ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،آلو نیا فی کلوگرام 6روپے، آلو پرانا 3روپے،پیاز 2روپے،ٹماٹر اول 2روپے، سبز مرچ دیسی 5روپے،ادرک تھائی لینڈ 10روپے، لہسن چائنا 10روپے، لیموں دیسی 20روپے فی کلوگرام ایک دن میں سستے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں مزید کمی کا رحجان جاری ہے ،عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وہاڑی میں 3، بوریوالا 2اور میلسی میں 2گھی کے سیل پوائنٹس بنائے گئے ہیں، سیل پوائنٹس پر گھی 20روپے فی کلوگرام سستا فراہم کیا جا رہا ہے ۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو محمد کاشف ڈوگر، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے نمائندے میاں نیرب خورشید،ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ کے نمائندے پرویز اقبال، ڈی ایس پی میاں عبدالررؤف، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایس این اے خرم سلیم، ای اے ڈی اے خالد محمود، ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف، اے ایف سی محمد اسد مدنی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی طاہر محمود،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران راؤ خلیل احمد،صدر کریانہ ایسو سی ایشن حاجی محمد اسلم مدنی، صدر گھی شوگر ڈیلر ساجد مسعود،جنرل سیکرٹری گھی ڈیلرز انوار آفتاب،صدر قصاب ایسو سی ایشن حاجی اللہ دتہ اور دیگرموجود تھے۔

\378

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں