ایڈ وائزر وفاقی محتسب ملتان ریجن کی ڈی سی آفس وہاڑی میں کھلی کچہری

پیر 13 جون 2022 20:53

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2022ء) ایڈ وائزر وفاقی محتسب ملتان ریجن محمود جاوید بھٹی نے ڈی سی آفس وہاڑی میں کھلی کچہری لگا کر لوگوں کی شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ ایڈ وائزر وفاقی محتسب نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ کا ادارہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کا ر لا رہا ہے ،عوام کی وفاقی محکموں سے متعلق شکایت کو سن کر حل کروانا اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ وفاقی محتسب کے ویژن کے مطابق فوری، بلامعاوضہ اور سائل کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنے کے وعدے کی تکمیل کر رہا ہے ۔ دریں اثناء ایڈوائزر وفاقی محتسب نے ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے وکلاء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن بابر منظور دوگل، جنرل سیکرٹری رانا عمران ریاست اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈوائزر وفاقی محتسب نے ادارہ وفاقی محتسب کے اغراض و مقاصد بارے آگاہی دی گئی ۔انہوں نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوئی گیس، واپڈا اور دیگر وفاقی ادارے جو لوگوں کو انصاف فراہم کرنے میں رکاوٹ ڈالتے ہیں وفاقی اداروں کے حوالے سے لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ماہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا تا ہے، وکلاء مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو اس امر کو اجا گر کریں کہ وفاقی محتسب ادارہ بلاومعاوضہ لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، وفاقی اداروں سے متعلق شکایات کو ہر ماہ کھلی کچہری لگا کر سنا جاتا ہے اور انہیں حل کروایا جاتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں