پولیو کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن وہاڑی

جمعرات 16 جون 2022 17:50

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2022ء) ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انسداد پولیو مہم کی آگاہی کیلئے میڈیا کا کر دار انتہائی اہمیت کا حامل ہے میڈیا انسداد پولیو جیسی موذی مرض کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے سود مند کردار ادا کر رہا ہے انسداد پولیو کیلئے میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے تاکہ ہم پاکستان کو پولیو فری ملک بنا سکیں اور صحت مند معاشرے کا حصول ممکن ہو سکے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں کامنیٹ یونیسف کے ڈویژنل کمیونیکشن آفیسر عاصم بھٹہ،ای پی آئی فوکل پرسن محکمہ صحت وہاڑی فضل دین،ڈسٹرکٹ کمیونیکشن آفیسر کامینٹ یونیسف وہاڑی بلال احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائر یکٹر انفار میشن میاں نعیم عاصم نے مزید کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے میڈیا معاشرے کسی بھی معاملے کے حوالے سے رائے عامہ ہموار کرنے میں اہم کر دار ادا کرتا ہے اور والدین تک انسداد پولیو مہم کے حوالے پیغام پہنچانے کا ذریعہ ہے اس لئے ضروری ہے کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے پولیو کے خاتمہ کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی پیداکی جائے تاکہ وہ اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے پلائیں اور پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس موقع پر کامنیٹ یونیسف کے ڈویژنل کمیونیکشن آفیسر عاصم بھٹہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے میڈیا کا مکمل تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ لوگوں میں اپنے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے حوالے سے آگاہی پیدا ہو۔ اور وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں