حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کیلئے مثالی اقدامات اٹھا رہی ہے، ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ

جمعرات 16 جون 2022 17:50

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2022ء) ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کیلئے مثالی اقدامات اٹھا رہی ہے حکومت پنجاب نے بجٹ میں تعلیم کے شعبہ کے لیے مجموعی طور پر 485 ارب 26 کروڑ روپے مختص کئے ہیں شعبہ تعلیم کے لیے مختص کردہ مجموعی بجٹ میں 428 ارب 56 کروڑ روپے غیر ترقیاتی جبکہ 56 ارب 70 کروڑ روپے تر قیاتی اخراجات کے لیے مخصوص کئے گئے ہیں۔

شعبہ تعلیم کے مختص شدہ مجموعی بجٹ میں سے محکمہ سکول ایجوکیشن کیلئے 421 ارب 6 کروڑ روپے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کیلئے 59 ارب 7 کروڑ روپے، محکمہ سپیشل ایجوکیشن کیلئے 1 ارب 52 کروڑ اور لٹریسی و غیر رسمی تعلیم کیلئے 3 ارب 59 کروڑ روپے، اسکولوں میں مفت کُتب کی فراہمی کیلئے 3 ارب 20 کروڑ،سکول کونسلز کے ذریعے تعلیمی سہولیات کی بہتری کیلئے 14 ارب 93 کروڑ روپے،دانش سکولز کے جاری تعلیمی اخراجات کیلئے 3ارب 75 کروڑ، دانش سکولز کی تعمیر کیلئے 1ارب50کروڑ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت PEIMA کے لیے 4ارب 80 کر وڑ،پنجاب ایجوکیشن فنڈ کے لیے 21ارب 50 کروڑ،اسکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی بحالی کیلئے 1 ارب50کروڑ روپے اور صوبہ بھر کے مختلف سکولوں میں اضافی کمروں کے قیام کیلئے 1ارب روپے مختص مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبہ پر خصو صی توجہ دے کر ہم اپنے نوجوان نسل کو معاشرے کو مفید شہری بنا سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب نے آن لائن ایجو کیشن کی اہمیت میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے ہونہار طلبا و طالبات کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کیلئے ایک ارب 50کروڑ روپے بھی مختص کئے ہیں تاکہ تعلیم کے شعبہ میں طلبا و طالبات کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے تاکہ وہ عملی زند گی میں ملک و قوم کی ترقی کیلئے اہم کردار اد ا کر سکیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں