وہاڑی،انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے، سرویلنس کو بڑھایا جائے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 24 جون 2022 21:30

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے کہا کہ کے انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے، سرویلنس کو بڑھایا جائے، ڈرمٹ یوزر کو ایکٹو کیا جائے اور بارش کے پانی کی نکاسی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر کی فیض عالم نرسری لڈن روڈ سے ڈینگی کا لاروا ملنے پر اظہار برہمی، نرسری مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر شاہد اقبال، سی ای او ایجوکیشن ملک عبدالحمید، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،سی او ضلع کونسل سید ناصر نعمان شاہ، ای ایڈی اے خالد محمود، ڈی او انڈسٹری عابدہ حنیف اور دیگر افسران موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں