وہاڑی کی تحصیل میلسی میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد زخمی

زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 اپریل 2019 20:26

وہاڑی کی تحصیل میلسی میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد زخمی
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2019ء) وہاڑی شہر اور اس کے قرب و جوار کے علاقے اس وقت طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں۔ جس سے کئی مقامات پر نظامِ زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ وہاڑی کی تحصیل میلسی کے علاقہ دھلو میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متاثر ہونیوالے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ وہاڑی شہر اور گردونواح میں پچھلے کئی روز سے سے وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آسمان پر سیاہ بادلوں کا راج ہے ۔ تیز ہواؤں اور بارش سے گندم کی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور تیار شدہ گندم کی فصل زمین پر گرچکی ہے۔ گلیوں بازاروں میں بھی بارش کا پانی کھڑا ہوگیاہے ۔جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں