چوہدری نثار صحافیوں کے سیاسی سوالات سے خفا، پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

جمعرات 12 اپریل 2018 23:12

چوہدری نثار صحافیوں کے سیاسی سوالات سے خفا، پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے
واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار صحافیوں کی جانب سے سیاسی سوالات کرنے پر ناراض ہوکر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔جمرات کو سابق وزیر داخلہ نے راولپنڈی میں ہسپتال کا افتتاح کیا جس کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کرنے کیلئے آئے۔

(جاری ہے)

صحافیوں کی جانب سے چوہدری نثار علی خان سے سیاسی سوالات کیے گئے جس پر انہوں نے ابتداء میں ہی جواب دینے سے گریز کیا اور صحافیوں سے بار بار ہسپتال سے متعلق بات کرنے پر اصرار کیا۔چوہدری نثار کے بارہا منع کیے جانے کے باوجود ان پر سیاسی سوالات کی بوچھاڑ ہو گئی جس پر سابق وزیرداخلہ نہ صرف خفا ہوئے بلکہ برہم ہوکر پریس کانفرنس ہی چھوڑ کر چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں