کل جوہوا اس سے نوازشریف کوبچانا چاہتا تھا،چوہدری نثار

نوازشریف کوسوچنا چاہیےکہ وہ غلط تھے یا میں، دوستوں پرقربان ہونے والا شخص ہوں، نوازشریف نے بے وفائی اور میں نے34 سال وفا کی۔ واہ کینٹ میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 جولائی 2018 20:00

کل جوہوا اس سے نوازشریف کوبچانا چاہتا تھا،چوہدری نثار
واہ کینٹ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء اور آزاد انتخابی امیدوار این اے 59 سے چوہدری نثار علی خا ن نے کہا ہے کہ کل جوہوا اس سے نوازشریف کوبچانا چاہتا تھا،نوازشریف کوسوچنا چاہیے کہ وہ غلط تھے یا میں، دوستوں پرقربان ہونے والا شخص ہوں، نوازشریف نے بے وفائی اور میں نے 34 سال وفاکی۔ انہوں نے آج واہ کینٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام 25 جولائی کوجیپ پر چڑھ کراس کواوور لوڈ کرو دو۔

عزت عہدوں سے کردار سے آتی ہے ، عزت وہ ہے کو کارن دیتے ہیں۔ میں کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کرنہیں کھڑا ہوسکتا۔ میں نے تھوک کر نہیں چاٹا ،تحریک انصاف ٹکٹ نہیں لیا۔عوام کے اصرار پر4 حلقوں سے الیکشن لڑرہا ہوں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ 34 سال وفاداری نبھائی لیکن نوازشریف نے بیوفائی کی۔

(جاری ہے)

کل جوہوا میں اس سے نوازشریف کوبچانا چاہتا تھا۔

نوازشریف کوسوچنا چاہیے کہ وہ غلط تھے یا میں غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں دوستوں پرقربان ہونے والا شخص ہوں۔ یہاں لوگ چھوٹے عہدوں کیلئے ضمیربیچ دیتے ہیں۔ نوازشریف نے 34 سالوں کی وفاداری کے بعد کہا کہ ٹکٹ کیلئے درخواست دیں۔ میں نے آج تک ٹکٹ کیلئے کبھی درخواست نہیں دی۔ واضح کرتا ہوں کہ میں کبھی کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوا۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مجھے جو ملا اپنے حلقے پرلگا دیا۔ میرے حلقے کا مقابلہ ملک کے کسی بھی حلقے سے کرلیں۔ میرے مخالفین نے اپنے حلقوں میں کچھ بھی نہیں کیا۔ میرا مقابلہ کسی عام سے نہ کیا جائے۔ میرے حلقے کا مقابلہ نوازشریف ، عمران خان اور آصف زرداری کے حلقے سے کرلیں۔ اس موقع پرچوہدری نثار اپنے مدمقابل امیدوار غلام سرور کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں