اقلیتوں کو حقوق دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے،غلام سرور خان

کرسمس تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ایک ہیں ،پوری قوم قائداعظم کو آج کے دن خراج عقیدت پیش کرتی ہے، معاشرے کی تعمیروترقی میں اساتذہ اہم کردار رکھتے ہیں،غلام سرور خان

منگل 25 دسمبر 2018 16:41

اقلیتوں کو حقوق دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے،غلام سرور خان
واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2018ء) وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے بروز منگل ایف جی پبلک سکول واہ کینٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے اپنے پرانے استاتذہ اور کلاس فیلوز سے ملاقات کی ،انہوں نے مسیحی برادری اور پاکستانیوں کو کرسمس اور قائد اعظم کی یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔انھوں نے کہا کہ پوری قوم قائداعظم کو آج کے دن خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی تعمیروترقی میں اساتذہ اہم کردار رکھتے ہیں ۔ استاتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ انکی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں ۔اساتذہ کرام طلبہ میں پاکستان سے محبت کا جذبہ ابھاریں ۔قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا رول اہمیت کا حامل ہے ۔استاد کو افراد سازی کے سبب معاشرے میں جا یز مقام فراہم کیا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے اساتذہ کی وجہ سے ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے اسکول کی لائبریری اور لیبارٹری کے لئے اپنی جیب سے 2 لاکھ روپے بھی دیے۔ اس کے بعد غلام سرور خان نے گلشن کالونی,واہ کینٹ میں کرسمس کے موقع پر کیک کاٹا۔ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ایک ہیں۔ہم مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں اوراقلیتوں کو حقوق دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔مسیحی شہریوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں