پاکستان کی اسلحہ ساز کمپنی پی او ایف نے پاکستان کا پہلا وینٹیلیٹر متعارف کروا دیا

پاک وینٹ ون نامی یہ وینٹیلیٹر ٹرائلز سے گزرنے کے بعد کثیر تعداد میں پیدا کیے جائیں گے جن سے مریضوں کی زندگی بچانے میں مدد ملے گی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 5 اپریل 2020 13:28

پاکستان کی اسلحہ ساز کمپنی پی او ایف نے پاکستان کا پہلا وینٹیلیٹر متعارف کروا دیا
واہ کینٹ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-05اپریل2020ء) پاکستان کی اسلحہ ساز کمپنی پی او ایف نے پاکستان کا پہلا وینٹیلیٹر متعارف کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے انجینئرز نے پاکستان کا پہلا وینتیلیٹر متاعرف کروا دیا ہے جسے مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔ پاک وینٹ ون نامی یہ وینٹیلیٹر ٹرائلز سے گزرنے کے بعد کثیر تعداد میں پیدا کیے جائیں گے جن سے مریضوں کی زندگی بچانے میں مدد ملے گی۔

اس وینٹیلیٹر کو سی ایم ایچ ہسپتال میں ٹرائلز کیلئے لایا گیا ہے اور ٹرائلز کامیاب ہونے کے بعد پی ایم او پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ اشتراک کر کے اسکی پیداوار شروع کرے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کچھ دن قبل اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کے علاج میں اس کی ضرورت بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن اب فواد چوہدری کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وینٹی لیٹر تیار کر لئے گئے ہیں جس کے بعد 3 ہسپتالوں میں ان کے ٹرائلز شروع ہو گئے ہیں۔ پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ جناح اسپتال لاہور، انڈس اسپتال کراچی اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں وینٹی لیٹرز کے ٹرائلز ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل انجینئرنگ میں پاکستان کی یہ بہت بڑی پیشرفت ہے۔

پاکستان میں وینٹی لیٹر کی تعداد کو لے کر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ اگر پاکستان میں حالات بگڑتے ہیں تو ہمارے پاس ان سے بچنے کے لئے سہولیات موجود نہیں ہیں۔ لیکن اب فواد چوہدری نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تیار کردہ وینٹی لیٹرز کے ٹرائلز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے تا کہ وائرس مزید نہ پھیلے۔ اس حوالےسے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کریں۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں