حکومت خواتین کو با اختیار ، باوقار بنا نے کیلئے ہرشعبہ زندگی میں عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ،تحریک انصاف عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی ،وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور

منگل 8 مارچ 2022 15:51

حکومت خواتین کو با اختیار ، باوقار بنا نے کیلئے ہرشعبہ زندگی میں عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ،تحریک انصاف  عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی ،وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور
واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2022ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا کہ اسلام نے خواتین کیلئے بہتر ین حقوق متعین کئے ہیں، پاکستان میں خواتین کو ان کے تمام جائز حقوق دیے جا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کو جو عزت و مقام دیا وہ کسی دوسری جماعت نے نہیں دیا۔ تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو با اختیار ، باوقار بنا نے کیلئے ہرشعبہ زندگی میں نمائندگی دے رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی ۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے واہ کینٹ میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا کہ میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے واہ کینٹ میں شاندار تقریب منعقد کرانے خواتین کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں جنہوں نے خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے یہ تقریب منعقد کی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا ہے مجھے خوشی ہوئی کہ واہ کینٹ ٹیکسلا میں ہر وا رڈ سے خواتین کی تنظیم سازی کر کے پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دین اسلام نے دنیا کی تمام مخلوقات کو ان کے حقوق دئے اور خواتین کو وقار مقام بے مثال حقوق دیئے ۔وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نیخواتین حقوق کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، متعلقہ قانون سازی کی،پارٹی سمیت قومی و صوبائی اسمبلی میں خواتین کو مناسب نمائندگی دینے کیلئے خواتین کوٹہ پر مکمل عمل کیا ، وفاقی کابینہ میں بھی خواتین کو نمائندگی دی گئی، الغرض ہر شعبہ زندگی میں خواتین کو نمائندگی دی جا رہی ہے اور خواتین ایمانداری ، جذبہ سے بہترین انداز میں کام کر ہی ہیں۔

وفاق وزیر نے کہاکہ راولپنڈی ضلع کی سات تحصیلیں ہیں جن میں سے 5 تحصیلوں میں پی ٹی آئی کے انتظامی ڈھانچے کو خواتین لیڈ کر رہی ہیں ۔ ہماری سوسائٹی میں خواتین کو ماضی میں بہتر مواقع فراہم کئے جاتے تو ہمارا معاشرہ بہت آگے ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے این اے 59کیلئے بچیوں کیلئے پانچ گرلز ڈگری کالج منظور کرائے ہیں، این اے 63میں بچیوں کیلئے 2 ہائی سکولز اور 2ہائر سکینڈری ا سکولز اور 2 ڈگری کالجز کی منظوری کیلئے اقدامات کئے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ 80لاکھ خاندان احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں اور آئندہ بجٹ میں ا حساس کفالت پرگرام کیلئے فنڈز میں اضافہ کرینگے، تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے سکالرز شپ کیساتھ ان کی اعلی تعلیم کیلئے ہر ممکن تعاون اور رہنما کی جا رہی ہے، ان شا اللہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی ۔ \378

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں