وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی او ایف میں براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا

براس مل جنوبی ایشیاء میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مل بن گئی،وزیراعظم کا جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ مل کے مختلف حصوں کا دورہ مل ملکی دفاعی ضروریات کو احسن انداز میں پورا اور اضافی مصنوعات برآمد بھی کررہی ہے، وزیر اعظم کو بریفنگ

پیر 6 فروری 2017 14:32

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی او ایف میں براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا
واہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو پاکستان آرڈننس فیکٹری میں براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا۔ اپ گریڈیشن کے بعد پی او ایف کی براس مل جنوبی ایشیاء میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مل بن گئی ہے۔وزیراعظم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ واہ براس مل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

براس مل کی پیداواری استعداد اب 8ہزار میٹرک ٹن سے بڑھ کر 24ہزار میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کو مل کے بارے میں بریفننگ دی گئی جو 1954ء میں قائم کی گئی تھی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ مل ملک کی دفاعی ضروریات احسن انداز میں پورا کررہی ہے اور اضافی مصنوعات برآمد بھی کررہی ہے انہیں بتایا گیا کہ جدید ترین مل کے امور کار کی نگرانی باصلاحیت پروفیشنلز کی ٹیم کررہی ہے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں