ٹیکسلا،انسپکٹرجنرل سیدکلیم امام کی خصوصی ہدایت پرنیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس کے زیراہتمام روڈسیفٹی سیمینارکاانعقاد

سیمینارمیں موٹرسائیکل سواروں کوہیلمٹ کااستعمال کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ،روڈحادثات کی روک تھام کے لئے میڈیااہم کرداراداکرسکتا ہے ،ڈپٹی انسپکٹر جنل پولیس این فائیو نارتھ زون محبوب اسلم

جمعرات 29 مارچ 2018 23:04

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2018ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سید کلیم امام کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس این فائیو نارتھ زون محبوب اسلم کی زیرِ نگرانی سیکٹر این فائیو نارتھ ون میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈین کامسیٹس ڈاکٹر محمد اکمل، CEO شیل نارتھ محمد سلیم ، سوشل ایکٹیوسٹ شہاب خان اورکزئی ، سماجی شخصیات ، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان اور کثیر تعداد میں طلباء و موٹروے پولیس افسران و جوانان نے شرکت کی۔

اس موقع پر موبائیل ایجوکیشن یونٹ این فائیو نارتھ ۔1 نے شرکاء کو حادثات سے بچائو ، محفوظ ڈرائیونگ اور ہیلمٹ کی افادیت کے متعلق خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹرجنرل این فائیو نارتھ زون محبوب اسلم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کے محکمہ کی ترقی کا دارومدار دیانت، خوش اخلاقی اور بے لوث مدد کے جذبہ پر منحصر ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیفٹی ہیلمٹ کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد موٹرسائیکل سواروں کی ہے اس حوالے سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ نے یکم مارچ 2018 سے موٹرسائیکل سواروں کو سیفٹی ہیلمٹ سے متعلق بریفنگ کی کیمپین شروع کی ہے جس میں لوگوں کو 31 مارچ 2018 تک سیفٹی ہیلمٹ سے متعلق مختلف طریقوں سے بریف کیا جارہا ہے اور آج اسی سلسلے میں شرکاء میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

یکم اپریل سے جی ٹی رود پر موٹرسائیکل سوار جو بغیر ہیلمٹ ہوں گے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جس میں کاغذات یا موٹرسائیکل کی ضبطگی ، لائسنس کی منسوخی اور بھاری جرمانہ شامل ہیں۔بعد از خطاب شرکاء میں مفت ہیلمٹ اور تحائف تقیم کیے گئے۔ موٹروے پولیس کے اقدام کو سول سوسائیٹی، طلباء اور میڈیا نمائندگان نے بہت سراہا ۔ اس کے علاوہ روڈ سیفٹی اسٹال بھی لگائے گئے جس میں شرکاء کو بک لٹ اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر سیکٹر کمانڈر نارتھ ون شہریار سکندر نے شرکاء کا شکر یہ ادا کیا۔ تمام مہمانان اور سماجی حلقوں نے روڈ سیفٹی کی اس تقریب کو بہت سراہا اور اس بات کا یقین دلایا کہ موٹروے پولیس کی اس کوشش میں وہ موٹروے پولیس کا؂ بھرپور ساتھ دیں گے۔بعدازاں طلباء نے ہیلمٹ پہن کرموٹرسائیکل ریلی بھی نکالی جوجی ٹی روڈ واہ کینٹ سے شروع ہوکر ٹیکسلا میں اختتام پذیرہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں