واہ کینٹ، پرانی دشمنی کی بناء پر مخالفین نے تاک لگا کر باپ بیٹے پر گولیاں چلا دیں، والد ہلاک بیٹا زخمی ہوگیا

بدھ 4 اپریل 2018 17:48

واہ کینٹ ۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) پرانی دشمنی کی بناء پر مخالفین نے تاک لگا کر باپ بیٹے پر گولیاں چلا دیں ، والد ہلاک بیٹا زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ذاتی رنجش کی بنا پر واہ کینٹ کی حدود میں اصغر نے فائرنگ کر کے اسلم کو قتل جب کہ اس کے بیٹے ریاض کو زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں واہ کینٹ کے نواحی علاقے کرم وال میں پستول سے کھیلتے ہوئے آٹھ سالہ بچی حادثاتی طور پر گولی لگنے سے جا ں بحق ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق علیزہ بی بی دختر ظہیر اپنے گھر میں والد کے تیس بور پستول سے کھیل رہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اسے زخمی حالت میں ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں