واہ کینٹ میں چوروں کا راج، ایک رات میں چوری کی3 وارداتیں

پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تا حال ناکام ہے،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

جمعرات 30 اگست 2018 22:25

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2018ء) واہ کینٹ میں چوروں کا راج، ایک رات میں چوری کی3 وارداتیں رونما ہوئی ہیں جبکہ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تا حال ناکام ہے،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے تھانہ صدر بیرونی کے نزدیکی علاقوں آصف آباد غازی پور اور منیر آباد میں چوروں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔

ایک رات میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے کا مال چرا لے گئے۔

(جاری ہے)

تینوں وارداتیں 2 کلومیٹر کے علاقے میں مختلف محلوں میں ہوئیں، چور نقب لگا کر نقدی کے ساتھ زیورات اور دیگر قیمتی اشیا بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، غازی پور میں چور ایک گھر سے نکل کر دوسرے گھر میں داخل ہوئے دونوں گھروں سے قیمتی مال چرا کر لے گئے تیسری واردات آصف آباد میں ہوئی جس میں اشرف نامی شہری کے گھر سے سامان اور نقدی لوٹی گئی ۔چوتھی واردات محلہ منیر آباد میں ہوئی۔پولیس کے مطابق ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں