واہ کینٹ،نواب آباد میں عورتوں سے زیورات چھیننے کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار

جمعرات 27 دسمبر 2018 22:29

واہ کینٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2018ء) تھانہ صدر واہ پولیس نے دو روز قبل نواب آباد میں عورتوں سے زیورات چھنینے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ۔ملزمان قبل ازیں بھی قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں چالان ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ کے علاقے نواب آباد میں دو روز قبل عورتوں سے زیورات چھیننے کی کوشش کی گئی۔اس دوران ملزمان نے عورت کوسر پر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی بھی کیا۔ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے ایس پی حاجی جاوید انور کو خصوصی ٹاسک دیا،جنہوں نے ایس ڈی پی او ٹیکسلا سرکل کی براہ راست زیر نگرانی ایس ایچ او صدر واہ اور ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔جس پر ایس ایچ او صدر واہ اور اس کی ٹیم نے بھر پور محنت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان کو 48گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں