پاکستان آرڈننس فیکٹریز واہ کینٹ میں پی او ایف انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبہ سے منایا گیا

جمعہ 30 اگست 2019 18:32

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2019ء) وزیر اعظم پاکستان کی اپیل پرپاکستان آرڈننس فیکٹریز واہ کینٹ میں پی او ایف انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبہ سے منایا گیا ۔ پی او ایف ملازمین کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اور عام شہریوں کی کثیر تعداد قائد ایونیو پر جمع ہوئی اور کشمیر میں جاری جارحیت اور نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی پُر زور الفاظ میں مذمت کی۔

چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، ہلال امتیاز (ملٹری) نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ مقبوضہ کشمیر پر ناجائز بھارتی تسلط پر پوری دنیا کو آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک یہ جدو جہد جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اس وقت پوری طرح متحد ہے۔ ریلی کے شرکاء نے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے واشگاف نعرے بلند کیے۔ بارہ بجے سائرن بجتے ہی تمام ٹریفک رُک گئی اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا انہوں نے آزاد کشمیر کے جھنڈے اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے بینرز اور احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں