واہ کینٹ کے علاقے پنڈ بوٹی میں پولیس مقابلہ ، اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی شکیل احمد شہید

جمعرات 6 فروری 2020 15:14

واہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) واہ کینٹ کے علاقے پنڈ بوٹی میں پولیس مقابلہ میں اسلام آباد پولیس کا اے ایس آئی شکیل احمد شہید ہوگیا ،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سید علی سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سید علی ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور ایس ایچ او واہ کینٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچے،اسلام آباد پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ناظم حسین کی نشاندہی پرملزم زاہد کی گرفتاری کے لیے پنڈ بوٹی ریڈ کیا۔

پولیس کے مطابق دوران ریڈ ملزمان کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی شکیل احمد شہید ہوگیا ۔ ایس پی کے مطابق ملزمان واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دی گئی ۔ ایس پی کے مطابق فورنزک سائنس لیبارٹری موقع پر طلب کر کے شواہد اکٹھے کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں