حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے عملی اقدامات کر رہی ہے،منصورحیات

مہنگائی کو کم کرنے کے لیئے یوٹیلیٹی سٹورز پر اربوں روپے کی سبسڈی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو فوری ریلیف دیا،ممبر قومی اسمبلی

پیر 2 مارچ 2020 23:21

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2020ء) ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے عملی اقدامات کر رہی ہے مہنگائی کو کم کرنے کے لیئے یوٹیلیٹی سٹورز پر اربوں روپے کی سبسڈی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو فوری ریلیف دیا ہے انشاء اللہ اب وہ وقت دور نہیں جب ملک میں خوشحالی اور انصاف کا بول بالا ہو گا ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان نے ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر کے ہمراہ بلدیہ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا منصور حیات خان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں ساڑھے دس کروڑ سے زائد رقم کے ٹینڈر جاری ہو چکے ہیں جن پر ترقیاتی کاموں کا آغاز جلد شروع ہو جائے گا عوام کی سہولت کے لیئے سبزی منڈی اور نادراآفس قائم کیا جائے گاجبکہ ایک ارب سے زائد رقم کا فیصل شہید روڈ پر کام شروع ہو چکا ہے انشاء اللہ مارچ کے وسط میں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی رنگا رن تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا جس میں نیزہ بازی،کبڈی،گھڑسواری اوردیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عامر اقبال خان،سابق اپوزیشن لیڈر بلدیہ ٹیکسلا ملک محمد پرویز،سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سید مہتاب حسین شاہ،سابق سٹی صدر تحریک انصاف حاجی زاہد رفیق،سابق کونسلرسید سرفراز شاہ،اشرف خان،سابق کونسلراسحاق ،سابق کونسلر حاجی منظور الہی اعوان بھی موجود تھے۔

واہ کینٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں